سینئرچینی سفارت کار کا شمال مشرقی ایشیائی ممالک سے تعاون مضبوط بنانے کا مطالبہ

چھانگ چھون:سینئرچینی سفارت کار نے کہا ہے کہ شمال مشرقی ایشیائی ممالک کو تعاون کے لئے مزید اتفاق رائے پیدا کرتے ہوئے چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹنا اور علاقائی ترقی کو فروغ دینا چاہئے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور سی پی سی مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کمیشن دفترکے ڈائریکٹر یانگ جیچھی نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو13 ویں چائنہ-شمال مشرقی ایشیا ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے کیا۔

یانگ نے شمال مشرقی ایشیائی ممالک پر زور دیا کہ وہ وبا کے خلاف تعاون کرتے ہوئے وائرس کے ماخذ کی کھوج کو سیاست زدہ کرنے کی مل کر مخالفت کریں،معاشی وتجارتی تعاون کو مضبوط اور تجارت وسرمایہ کاری کی آزادی اور سہولتوں کی سطح میں اضافہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں شمال مشرقی ایشیا کے مخصوص سازگار حالات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک کھلے، ہموار، محفوظ اور مستحکم علاقائی صنعتی نظام کی تعمیر کو فروغ دینا چاہیے۔

یانگ نے ڈیجیٹل شعبے میں تعاون کو مستحکم کرنے، نچلی سطح سے اونچے درجے تک تعاون کے شعبوں کو وسیع کرنے اور شمال مشرقی ایشیا کی پائیدار ترقی کو فروغ دینے پر بھی زور دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں