چین حقیقی کثیرالجہتی نظام کو برقرار اور اس پر عمل پیرا رہے گا:چینی وزیر خارجہ

بیجنگ (شِنہوا)چینی کے ریاستی کونسلراور وزیرخارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ ان کا ملک اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد اور اصولوں کو برقرار رکھتے ہوئے وسیع ترمشاورت ، مشترکہ شراکت اور مشترکہ فوائد کے اصولوں پر قائم اورحقیقی کثیرالجہتی نظام کو برقرار اور اس پرعمل پیرا رہے گا۔

وانگ نے ان خیالات کا اظہار، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس کی عمومی بحث سے صدر شی جن پھنگ کے ویڈیو بیان کی اہمیت اور اس کے دور رس اثرات کے حوالے سے بدھ کو ایک بریفنگ میں کیا۔

وانگ نے کہا کہ ایسے موقع پر جب وبا اب بھی دنیا میں تباہی کا باعث بن رہی ہے،کوویڈ-19 کے خلاف جنگ میں کامیابی دنیا بھرکے لوگوں کی فوری خواہش ہے۔ویکسینیشن کوویڈ-19 کے خلاف ایک طاقتور ہتھیار ہے لیکن ویکسین کے حوالے سے قوم پرستی اب بھی غالب ہے۔کچھ ممالک دوسروں پر الزام تراشی اور سیاسی ہیرا پھیری کی کوششوں سے وائرس کے خلاف جنگ میں بین الاقوامی یکجہتی کوبری طرح سے کمزورکر رہے ہیں۔

وانگ نے کہا کہ چین وائرس کے ماخذ کی سائنسی کھوج کی عالمی کوششوں کی حمایت اور ان میں شراکت جاری رکھے گااور کسی بھی قسم کی سیاسی ہیرا پھیری کی بھرپور مخالفت کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں