13 ویں چین۔شمال مشرقی ایشیا ایکسپو چھانگ چھون میں منعقد ہو گی

چھانگ چھون:13 ویں چین ۔ شمال مشرقی ایشیا ایکسپو 23 سے 27 ستمبر تک چین کے شمال مشرقی صوبہ جیلن کے دارالحکومت چھانگ چھون میں آن لائن اور آف لائن منعقد ہو گی۔

رواں سال کی ایکسپو میں شمال مشرقی ایشیا کے ممالک اور خطوں کے 1 ہزار سے زائد کاروباری اداروں کی شرکت متوقع ہے۔

ایکسپو کی ایک اہم سائیڈ لائن تقریب “دوسری شمال مشرقی ایشیا علاقائی تعاون گول میزاجلاس ” کا انعقاد بدھ کے روز کیا گیا۔ چین ،جاپان ، جنوبی کوریا ، روس ، منگولیا اور عوامی جمہوریہ کوریا کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی۔

گول میز اجلاس میں ایک ابتدائی اقدام جاری کرتے ہوئے خطے کی مقامی حکومتوں سے اپنے مارکیٹ وسائل کو باہم منسلک کرنے اور مشترکہ طور پر شمال مشرقی ایشیا میری ٹائم اقتصادی تعاون کمیونٹی بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں