چین کی نوول کروناوائرس ویکسین اقوام متحدہ کے امن دستوں کے لیے ڈنمارک پہنچ گئی

کوپن ہیگن (شِنہوا) چینی حکومت کی جانب سے اقوام متحدہ کے امن دستوں کے لیے عطیہ کردہ چین کی سائنو فارم نوول کروناو ائرس ویکسین کی پہلی کھیپ پیر کے روز کوپن ہیگن پہنچ گئی ہے ۔

عطیہ کی گئی ترسیل کی تقریب آن لائن گزشتہ جمعہ کو منعقد ہوئی اور توقع کی جاتی ہے کہ ان ویکسینز کو جلد از جلد اقوام متحدہ کے نظام کے ذریعے فرنٹ لائن اہلکاروں اور قریبی شراکت داروں میں تقسیم کیا جائے گا۔

حوالگی تقریب میں چائنہ بین الااقوامی ترقیاتی تعاون ایجنسی کے نائب سربراہ ژانگ ماؤ یو نے کہا ہے کہ چینی عطیہ افریقی مشن کے علاقے میں ترجیحی بنیادوں پر استعمال کیا جائے گا۔
اقوام متحدہ کے سپلائی چین مینجمنٹ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل کرسچن فرانسس سنڈرز کے مطابق چین کا عطیہ وبا کے ردعمل کے لیے اقوام متحدہ کی صلاحیت میں اضافہ کرے گا اور امن پسندوں کو اپنے فرائض اور مشن کو بہتر طریقے سے پورا کرنے میں مدد دے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں