شنگھائی کا رعایتی ٹکٹ کے ساتھ سیاحت کوفروغ دینے کافیصلہ

شنگھائی:رواں سال 17ستمبرسے 6اکتوبر تک منعقد ہونے والے شنگھائی کے سیاحتی تہوارکے دوران شہر نے سیاحوں کو 82 سیاحتی مقامات پرٹکٹوں کی قیمت پربڑی رعایت دینے کافیصلہ کیاہے۔

شنگھائی میو نسپل انتظامیہ برائے ثقافت وسیاحت نے کہا ہے کہ سیاحتی مقامات کے علاوہ عجائب گھر اور گیلریز بھی سیاحوں کو آدھی قیمت پرٹکٹ دیں گی۔ وہ آن لائن ٹکٹ خریدنے سمیت انسداد وباکے سخت اقدامات پر عمل درآمدکریں گے۔

سالانہ تقریب میں آن لائن اور آف لائن دونوں طرز پر مختلف موضوعات کی سرگرمیاں بھی پیش کی جائیں گی، جس میں 150سے زائد تاریخی عما رتوں کی24 گھنٹے براہ راست نشر یات شا مل ہیں تاکہ شہر کی تاریخ، ثقافت اور سماجی ترقی کامشاہدہ کیاجائے۔

پہلا شنگھائی سیاحتی تہوار 1990میں منعقد ہوا تھا تاکہ سیاحتی شعبہ میں کھپت کو فروغ د یتے ہو ئے عوام کوفائدہ پہنچایاجاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں