افغانستان میں امریکی فوج کی تعداد میں مزید کمی کیلئے ٹرمپ کا اعلان متوقع

واشنگٹن:: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ہفتے افغانستان سے فوج میں مزید کمی کا اعلان کر سکتے ہیں۔

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کی طرف سے اگلے ہفتے افغانستان سے امریکی فوجیوں کے مزید انخلا کا اعلان متوقع ہے، پینٹا گون کی فوجی کمانڈ کو انخلا کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

متوقع فیصلے پر عملدرآمد کے بعد افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد پانچ ہزار سے کم ہو کر ڈھائی ہزار رہ جائے گی۔ عراق سے بھی فوجیوں میں کمی کی جائے گی۔ امریکی صدر کرسمس کے موقع پر امریکی فوجیوں کی واپسی چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں