کراچی: لنڈے کے گودام میں آتشزدگی، فائر بریگیڈ نے 6 گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا

کراچی:: کراچی میں شیر شاہ قبرستان کے قریب لنڈے کے گودام میں خوفناک آتشزدگی پر فائر بریگیڈ نے 6 گھنٹے بعد قابو پالیا، کروڑوں روپے کا سامان جل گیا، پاک بحریہ بھی امدادی کاموں میں پیش پیش رہی۔

رات گئے کراچی کے علاقے شیر شاہ میں لنڈے کے گودام میں آگ لگ گئی۔ شدت اتنی کہ پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی سے شروع ہونا والا آپریشن 6 فائر ٹینڈرز تک پہنچ گیا۔

فائر فائٹرز نے آگ بجھانے کیلئے 6 گھنٹے تک جدوجہد کی، گودام مالکان کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ نے سستی کا مظاہرہ کیا، آگ پھیلنے سے سارا سامان جل گیا، پانی اور ڈیزل کا انتظام بھی متاثرین سے کرایا گیا۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ واٹر بورڈ کی جانب سے پانی سپلائی نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب گزشتہ شب گزری میں رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ پر ایک گھنٹے بعد قابو پایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں