پارٹی پالیسی کے خلاف بیان، جے یو آئی (ف) نے حافظ حسین احمد کو عہدے سے ہٹا دیا

اسلام آباد:: جمعیت علمائے اسلام (ف) نے پارٹی پالیسی کیخلاف بیان دینے کی پاداش میں حافظ حسین احمد کو سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

خبریں ہیں کہ حافظ حسین احمد کی جانب سے پارٹی کی پالیسی کیخلاف بیان دیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق اب ان کی جگہ اسلم غوری کو سیکرٹری اطلاعات کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ حافظ حسین احمد نے گزشتہ دنوں جاری اپنے بیان میں کہا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل گیارہ جماعتوں کے اراکین اسمبلی اپنے اپنے استعفے اپوزیشن اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے پاس جمع کرا دیں۔ کہا جا رہا ہے کہ یہی بیان ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کی وجہ بنا۔

حافظ حسین احمد نے کہا تھا کہ اس اقدام سے پتا چل جائے گا کہ کون کون سی جماعتیں مخلص ہیں اور کون نہیں ہیں۔ یہ استعفے آخری ہتھیار ہونگے جنھیں مناسب وقت پر استعمال کرنے کے بارے میں قیادت فیصلہ کر سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں