بابر اعظم پی ایس ایل کیلئے پر جوش

اسلام آباد:: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کیلئے پرجوش ہیں۔

بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ کے آفیشل اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ویڈیو بعنوان پھر سے تیار ہیں کو شیئر کیا جس میں کورونا وبا کے باعث کرکٹ بالخصوص پی ایس ایل کی ملتوی ہونے کے حوالے سے بات کی گئی۔

ویڈیو میں کہا گیا کہ پی ایس ایل کا جیسا جاندار آغاز تھا ویسا ہی شاندار انجام ہوگا، کیونکہ ہم پھر سے تیار ہیں۔ ٹویٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ کھیل وہیں سے شروع ہوگا جہاں سے چھوڑا تھا، کیوں آپ پھر سے تیار ہیں ؟۔

کرکٹر بابر اعظم نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور ہیش ٹیگ پھر سے تیار ہیں کا استعمال کرتے دکھائی دئیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں