صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف قوال اختر شریف انتقال کر گئے

لاہور:: ملک کے معروف اور صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف قوال اختر شریف اروپ والے دل کا دورہ پڑنے سے زندگی کی بازی ہار گئے۔

صدارتی ایوارڈ یافتہ اور پاکستان کے معروف قوال اختر شریف اروپ والے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے، مرحوم استاد صابر قوال کے بڑے بھائی اور امجد قوال سرمد قوال کے والد تھے۔

مرحوم اختر شریف والے داتا دربار اور اور پیر خواجہ برکت علی کے درباری قوال بھی تھے جبکہ یورپ، انڈیا، انگلینڈ اور دیگر ممالک کے علاوہ مراکش کے صدر ہاوس میں بھی متعدد بار اپنے فن کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔

اہل خانہ کے مطابق اختر شریف کا نمازہ جنازہ اروپ میں ادا کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں