زمبابوے کیخلاف سیریز کی تیاریاں شروع، شاہینوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آ گئے

لاہور:: زمبابوے کے خلاف سیریز کی تیاریاں آج سے شروع ہوں گی، قومی اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ منفی آ گئے۔

قومی کرکٹ اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ منفی آ گئے، رپورٹ کے بعد اسکواڈ بائیو سیکیور ببل کا حصہ بن گیا جہاں کھلاڑیوں اور آٖفیشلز کو ملنے کی اجازت ہو گی۔

زمبابوے کیخلاف سیریز کی تیاریوں کیلئے قومی کھلاڑی آج سہ پہر 4 بجے سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ کا آغاز کریں گے، سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ تیس اکتوبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں