زمبابوے کا سکیورٹی وفد 11 اکتوبر کو ملتان پہنچے گا

ملتان:: زمبابوے کا 5 رکنی سکیورٹی وفد 11اکتوبر کو ملتان پہنچے گا، تین ون ڈے کیلئے سٹیڈیم میں تیاریاں شروع کردی گئیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پانچ رکنی وفد جس میں دو ہیلتھ آفیسر، ایک سکیورٹی آفیسر اور دو زمبابوے کرکٹ بورڈ کے ارکان شامل ہیں، 10 اکتوبرکواسلام آباد پہنچ جائے گا جہاں اعلیٰ حکام سے ملاقات کے بعد ملتان آئے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زمبابوے کی ٹیم 20 اکتوبر کر پاکستان پہنچ جائے گی جہاں ان کا کورونا ٹیسٹ ہوگا جبکہ 26 اکتوبر کو ٹیم ملتان پہنچے گی اور 28 اکتوبرکو نیٹ پریکٹس کرے گی، ڈومسٹک کرکٹ کی طرح انٹرنیشنل سیریز بھی بند دروازوں اور تماشائیوں کے بغیر کھیلی جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں