بھارتی اداکار اجے دیوگن کو بڑا صدمہ، کزن کی اچانک موت پر افسردہ

ممبئی:: بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کے کزن انیل انھیں بھائیوں کی طرح عزیز تھے۔ انہوں نے ان کی اچانک موت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے گہرا صدمہ قرار دیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ایک جذباتی پوسٹ میں اجے دیوگن نے لکھا کہ میں نے گزشتہ رات اپنے بھائی کو کھو دیا ہے۔ بدقسمتی سے ان کی اچانک موت نے ہمارے کنبے کو توڑ کر رکھ دیا ہے۔
اجے دیوگن کا کہنا تھا کہ ہم انہیں بہت یاد کریں گے۔ ان کی روح کے سکون کے لئے دعا کریں۔ اجے دیوگن نے اطلاع دی کہ کورونا وبا کے سبب وہ دعائیہ اجلاس نہیں رکھ پائیں گے۔ اجے دیوگن نے اطلاع دیتے ہوئے بھائی کی تصویر کے ساتھ یہ پیغام دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں