0

15 ویں چولستان جیپ ریلی کی تیاریاں مکمل، 13 فروری سے آغاز ہو گا

بہاولپور:: 15 ویں چولستان جیپ ریلی کی تیاریاں مکمل ہو گئیں، 13 فروری سے شروع ہونے والے ان رنگا رنگ مقابلوں میں اس بار موٹر سائیکل سوار بھی اپنی مہارت کے جوہر دکھائیں گے۔

ریت کے ٹیلوں اور ناہموار راستوں پر دوڑتی گاڑیوں کے دلفریب نظارے 13 فروری سے شروع ہونے والے سپر ایونٹ کے دوران نظر آئیں گے، رجسٹریشن کوالیفائنگ راؤنڈ اور کھیلوں کے رنگا رنگ مقابلے شیڈول ہیں۔

ڈرائیور حضرات اپنی گاڑیوں کی تیاریوں میں مصروف ہیں کیونکہ مقابلہ جو جیتنا ہے۔ 14 فروری کو پری پیڈ کیٹگری سٹیج ون کی ریس اور بون فیئر ہو گا۔ 15 فروری کو اسٹاک کیٹیگری اور خواتین کی ریس ہوگی جبکہ رات کو میوزیکل نائٹ کیساتھ آتش بازی کی جائے گی۔16 فروری کو پری پیڈ فائنل کیساتھ پہلی بار موٹر سائیکل ریس بھی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں