0

یو این جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس دورہ پاکستان مکمل کر کے وطن واپس چلے گئے

لاہور:: یو این جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس دورہ پاکستان مکمل کر کے وطن واپس چلے گئے، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے انتونیو گوتریس کو رخصت کیا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے روانگی سے قبل اپنی ٹویٹس میں کہا وہ لاہور میں شاہی قلعہ کی سیر سے لطف اندوز ہوئے، تاریخی بادشاہی مسجد بھی دیکھی۔
انہوں نے دہشت گردی کو شکست دینے پر پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ انتونیو گوتریس نے پاکستانی نوجوانوں کے نام پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کی 60 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر کی ہے، وہ اپنی سوچ کو وسعت دیں، اپنے دورہ پاکستان کو شاندار قرار دیتے ہوئے انہوں نے روایتی میزبانی پر پاکستانی عوام کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں