اسلام آباد:: وزیراعظم عمران خان نے سبسڈی کے باوجود یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن پر اشیائے خورونوش کو کم نرخوں پر فروخت نہ کرنے کا لے لیا ہے۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنی ٹویٹ کے ذریعے بتایا کہ وزیراعظم نے یوٹیلٹی سٹورز کو چینی 68 روپے جبکہ گھی 170 روپے فی کلو فروخت کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے لکھا کہ یوٹیلٹی سٹورز پر 20 کلوگرام کے آٹے کا تھیلا 800 روپے جبکہ دالیں اور چاول مارکیٹ کے مقابلے میں 15 سے 20 روپے سستے دستیاب ہونگے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عوام کا احساس اور درد رکھتے ہیں۔ عوام کو ریلیف دینا اور ان کی زندگیوں میں آسانیاں لانا حکومت کا اولین ایجنڈا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام، ان کے معیار کی بہتری اور بروقت فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔