لندن:: یورپی یونین سے برطانیہ کا باقاعدہ انخلا کل ہو گا، یورپی پارلیمنٹ نے برطانیہ کو اتحاد سے علیحدگی کے لیے حتمی منظوری دے دی۔ معاہدے کی منظوری پر کوئی ناراض، کوئی خوش نظر آیا۔ معاہدے پر دستخط برسلز میں ہوں گے۔
یورپین پارلیمنٹ نے بریگزیٹ ڈیل کی منظوری دیدی، برسلز میں یورپی یونین کی پارلیمنٹ نے برطانیہ کو اتحاد سے علیحدگی کے لیے حتمی منظوری دی۔
یورپین پارلیمنٹ میں ملے جلے جذبات کے ساتھ ہونے والے مباحثے کے بعد بریگزٹ معاہدے کی منظوری کیلئے ووٹنگ ہوئی۔
معاہدے کے حق میں621 اور مخالفت میں صرف 49 اراکین نے ووٹ دیا۔ معاہدے کی منظوری پرکوئی ناراض، کوئی خوش، تو کوئی افسردہ نظر آیا۔ بہت سے یورپی ارکان کو یقین ہے کہ برطانیہ ایک روز اتحاد میں واپس آ جائے گا۔
بریگزٹ معاہدے کی ووٹنگ کے دوران 13 اراکین پارلیمنٹ نے ووٹ نہیں دیا، اسکاٹ لینڈ پارلیمنٹ میں بھی آزادی کی قرارداد منظور کر لی گئی۔ آزادی کا ریفرنڈم برطانوی حکومت کی اجازت سے مشروط ہو گا۔