صنعا:: یمن کے مرکزی صوبے مارب میں فوجی ٹریننگ کیمپ پر میزائل حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 83 ہو گئی، صدر منصور ہادی نے حملے کا ذمہ دار حوثی باغیوں کو قرار دے دیا۔
یمن کے صوبے مارب میں فوجی ٹریننگ کیمپ میں مسجد کو میزائل حملے میں نشانہ بنایا گیا جس سے 83 افراد جاں بحق اور 148 زخمی ہو گئے، یمن کی حکومت نے حملے کا ذمہ دارحوثی باغیوں کو قراردے دیا، صدر منصور ہادی نے اسے بزدلانہ حملہ قرار دیا۔
گذشتہ برس اگست میں حوثی باغیوں نے جنوبی شہر عدن میں سرکاری فوج کی پریڈ پر میزائل حملہ کر کے 32 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔