0

ہنزہ کے علاقے گوجال میں سرمائی سپورٹس تربیتی ہفتہ اختتام پذیر

ہنزہ:: ہنزہ کے علاقے گوجال میں سرمائی سپورٹس تربیتی ہفتہ اختتام پذیر ہوگیا۔ ایک ہفتہ جاری رہنے والے تربیتی کورس میں 80 طلبہ اور طالبات کو سکیئنگ اور آئس ہاکی کی تربیت دی گئی۔

تفصیل کے مطابق ہنزہ کے خوبصورت علاقے گوجال میں سرمائی سپورٹس تربیتی ہفتہ منایا گیا۔ پہاڑوں کے دامن میں بنائے گئے برفیلے ٹریک پر طلبہ نے بھرپور ایکشن دکھائے جبکہ طالبات بھی میدان میں نظر آئیں۔

سپورٹس فیسٹیول کے آخری روز کھلاڑیوں نے آئس ہاکی اور سکیئنگ کے جوہر دکھا کر حاضرین کے دل جیت لئے۔ رنگارنگ میلے میں ایک طالبعلم نے رباب پر دھنیں بکھیر کر ایونٹ کو چار چاند لگائے۔

مقابلوں کو دیکھنے کیلئے مقامی لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ تھے، جنہوں نے کامیاب ہونیوالے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں