0

ہم نے خود اپنے گریبان میڈیا کے ہاتھوں میں دیئے، لیگی رہنما خواجہ آصف

اسلام آباد:: مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میں فواد چودھری کے ساتھ ہوں۔ ہم نے خود اپنے گریبان میڈیا کے ہاتھوں میں دیئے، اس میں ہمارا قصور ہے۔ اینکر پرسن کسی اور ادارے کے خلاف بات کرتے ہیں تو پیمرا فوری حرکت میں آ جاتا ہے.

مسلم لیگ (ن) کے رکن خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم اپنی عزت کی نیلامی پر خود تلے ہوئے ہیں۔ ہم اداروں کو ایک دوسرے کیخلاف استعمال کرتے ہیں۔ یہ روایات کئی سال سے چل رہی ہیں۔ یہ لوگ اپنا بویا خود کاٹ رہے ہیں۔ اسی وجہ سے ہماری پگڑی اچھالی جاتی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ یہ گلا ہمیں میڈیا اور کسی اور ادارے سے نہیں بلکہ اپنے آپ سے کرنا چاہیے۔ ہم ایوان میں جو کچھ کرتے ہیں تو خود میڈیا کو دعوت دیتے ہیں۔ ہمیں میڈیا نہیں، اپنے رویے درست بنانے کے لیے سپیشل کمیٹی بنائی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے بھائی فواد چودھری خود اینکر رہے ہیں، ان کے پروگراموں کا ریکارڈ نکالیں۔ ایک دوسرے کی عزت کی روایات ڈالیں تاکہ ہمیں ہاؤس کی سپیشل کمیٹی بنانے کی ضرورت نہ پڑے۔

انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے پر الزام لگاتے وقت ہم بھول جاتے ہیں۔ جب تک ایوان میں ایک دوسرے کی عزت نہیں ہوگ، تب تک لوگ ہماری پگڑیاں اچھالیں گے اور گالیاں بھی دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں