0

ہفتہ وار رپورٹ، مہنگائی میں 0.40 سے 0.55 فیصد کمی ہوئی: ادارہ شماریات

اسلام آباد:: ادارہ شماریات نے مہنگائی کے بارے میں اپنی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے، ایک ہفتے میں مہنگائی میں 0.40 فیصد سے 0.55 فیصد کمی کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی، آٹے سمیت ٹماٹر ، پیاز ، آلو، لہسن اور کیلے سستے ہوئے، ایک ہفتے کے دوران 15 اشیا کے دام بڑھے۔

دستاویز کے مطابق ایک سال کے دوران 17000 روپے والے آمدن گروپ کے لیے مہنگائی 18 فیصد بڑھی، ایک سال کے دوران 22000 روپے والے آمدن گروپ کے لیے مہنگائی 19 فیصد بڑھی، ایک سال کے دوران 29 ہزار روپے والے آمدن گروپ کے لیے مہنگائی 22 فیصد بڑھی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال کے دوران 44 ہزار روپے تک آمدن گروپ کے لیے مہنگائی 21 فیصد بڑھی، ایک سال کے دوران 50 ہزار روپے والے آمدن گروپ کے لیے مہنگائی 20 فیصد بڑھی۔

دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کاتھیلا 968 سے کم ہو کر 955 روپے کا ہوا، ، ایک سال میں 20کلو آٹے کاتھیلا 788 سے بڑھ کر 955 روپے کا ہوا ۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں چینی کی قیمت 59 روپے سے بڑھ کر 77 روپے فی کلو ہوگئی، ایک ہفتے میں چینی کی قیمت 74سے بڑھ کر 77روپے 89 پیسے فی کلو ہوئی ۔

ادارے کی دستاویز کے مطابق گزشتہ ہفتے 15 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، چینی، چکن، دالیں، گوشت اور چائے مہنگی ہوئیں، ایک سال میں چینی تقریبا19روپے اور ایک ہفتے میں ساڑھے تین روپے فی کلو مہنگی ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں