ہانگ کانگ:: ہانگ کانگ میں تین اینٹی وائرس ادویات کے کورونا کے مریضوں پر مثبت اثرات سامنے آئے ہیں۔
ماہرین نے ایڈز میں ہیپاٹائٹس اور ملٹی پل سلیروسس sclerosis کے علاج میں استعمال ہونے والی تینوں ادویات کورونا وائرس کے مریضوں کو دی۔
خبر رساں ادارے کے مطابق مریضوں کو ادویات دینے کے بعد نتیجہ یہ نکلا کہ جن مریضوں کو تینوں ادویات دی گئیں ان میں وائرس پانچ دن میں ختم ہوگیا لیکن جن مریضوں کو ایک دوا دی گئی ان میں وائرس 7 سے بارہ دن بعد ختم ہوا۔

