لاہور:: دنیا کی سب سے بڑی سرچ انجن سائٹ گوگل نے سال 2019 میں پاکستان کے اندر سرچ کی جانے والی 10 فلموں اور ڈراموں کی فہرست جاری کر دی، ہالی وڈ فلم اوینجرز اینڈ گیم پہلے نمبر پر رہی۔
پاکستانیوں نے گوگل پر رواں سال سب سے زیادہ فلم اوینجر اینڈ گیم سرچ کی۔دوسرے نمبر پر بگ باس تھرٹین رہا۔ ڈرامہ سیریز عہد وفا تیسرے جبکہ سنو چندا سیزن ٹو اس لسٹ میں چوتھےنمبر پر ہے۔
ایکشن فلم کیپٹن مارول چھٹے نمبرپر جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی۔ ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کے علاوہ کارٹونز اور بالی وڈ فلمیں اس فہرست میں شامل ہیں۔