لاہور:: پاکستان کے مشہور گلوکار سجاد علی جو ماضی میں بھی مشہور گانے گا کر لوگوں کے دلوں میں بس چکے ہیں، اب ان کا ایک نیا گانا سامنے آیا ہے جو گلوکار سجاد علی نے بیٹے کے ساتھ اپنا نیا گانا ’بارش‘ ریلیز کردیا۔
سجاد علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر اکاؤنٹ پر گانے کی ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند بھی کیا جارہا ہے اور چند ہی گھنٹوں میں گانے کو اب تک 60 ہزار سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔
سجاد علی کے نئے گانے ’بارش‘ کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی ویڈیو میں پاکستانی اداکارہ ریما کے ساتھ ساتھ ان کا بیٹا خوبی بھی ہے۔
