لاہور:: سال 2020 میں گلوکارہ آئمہ بیگ نے بھی گھر بسانے کا فیصلہ کر لیا انہوں نے اپنے جیون ساتھی کا انتخاب کر لیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوکارہ آئمہ بیگ نے بتایا کہ ان کے ہونے والے شوہر کا تعلق بھی شوبز کی دنیا سے ہے تاہم ان کا نام ابھی تک سامنے نہیں آیا۔ توقع کی جارہی ہے آئمہ بیگ رواں سال ہی شادی کرکے اپنا گھر بسا لیں گی۔
گلوکارہ نے گزشتہ دنوں اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ کسی بھی لڑکی کے لئے شادی ایسا وقت ایسا ہوتا ہے جب روح کانپ جاتی ہے اور اس کے نام کیساتھ لگا باپ کا نام ہٹا کر دوسرے شخص کا نام لگا دیا جاتا ہے۔