گجرات:: گجرات میں پاکستانی نژاد دو برطانوی بہنیں گھر کے باتھ روم میں پر اسرارطور پر ہلاک پائی گئیں۔
مطابق واقعہ گجرات کے گاوں میرپور نئی آبادی میں پیش آیا جہاں برطانیہ پلٹ عبدالرحمن اپنی اہلیہ زرینہ بی بی اور جواں سال بیٹیوں 17 سالہ نادیہ اور 25 سالہ ماریہ کے ہمراہ دو ہفتے قبل برطانیہ سے اپنے والدین کی سالانہ برسی کیلئے گاؤں پہنچا۔
دونوں بیٹیاں کافی دیر تک غسل خانے سے باہر نہ نکلیں۔ والدہ نے دروازہ توڑ کر دیکھا تو دونوں بہنیں نیم مردہ حالت میں پڑی تھیں۔۔ جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا مگر جانبر نہ ہو سکیں۔
والدین کے مطابق ہلاکت غسل خانے میں لگے گیزر کی گیس پھیلنے سے ہوئی۔ ورثاء نے واقعے کو اتفاقیہ قرار دے کر کارروائی نہ کرنے کی درخواست دی جس پر رپپورٹ درج کر لی گئی ہے۔ پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد صورتحال مزید واضح ہو جائیگی۔ دونوں بہنوں کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔