کیلی فورنیا:: کیلی فورنیا میں گولڈن گلوب ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب ہوئی، ونس اپون آ ٹائم تین ایوارڈ جیتنےمیں کامیاب ہو گئی، جنگی مناظر سے بھرپور فلم 1917 بہترین فلم قرار پائی۔
بیورلی ہلز میں 77ویں گولڈن گلوب ایوارڈز کی رنگارنگ تقریب ہوئی، ہالی وڈ ستاروں نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے۔ بہترین فلم اور ہدایتکار کا ایوارڈ جنگی مناظر پربنی ایکشن مووی 1917 کے حصے آیا۔
ونس اپون آ ٹائم میوزیکل، اسکرین پلے اور معاون اداکارکا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہی۔ جوکر کے جوکئین فونیکس بہترین اداکار قرار پائے جبکہ رینی زیلویگر نے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیتا۔ مسنگ لنک بہترین اینی میٹڈ فلم کا گولڈن گلوب ایوارڈ جیت گئی۔
0