0

کڑھی کے پتے دل کی صحت کیلئے بہت مفید ہیں: طبی ماہرین

لاہور:: پاکستان سمیت دنیا بھر میں دیسی کھانوں کے شوقین افراد کڑھی کو بہت زیادہ شوق سے کھاتے ہیں، تاہم صحت کے حوالے سے ایک خبر آئی ہے، طبی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ کڑھی پتے میں شامل اجزاء انسولین کی کارکردگی بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ دل کی صحت کےلیے بہت مفید ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جڑی بوٹیوں میں بھرپور غذائیت اور کئی بیماریوں کا علاج پوشیدہ ہے اور جیسے جیسے ان پر تحقیق کا دائرہ بڑھا تو اس کے حیرت انگیز فائدے سامنے آئے ہیں ایسی ہی جڑی بوٹیوں میں کڑی پتے کو بھی خاص اہمیت حاصل ہے جو مختلف پکوانوں میں مزہ دوبالا کرنے کےلیے تو استعمال ہوتا ہی ہے لیکن خون میں شوگر کی مقدار کو بھی قابو رکھنے میں فائدہ مند ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایسی جڑی بوٹی ہے جو نظام ہاضمہ، دل، جلد اور بالوں کی صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے جبکہ کڑھی پتے کو دال، کڑہی اور بھگار میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق کڑھی پتے میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو سٹارچ کو گلوکوز میں بدلنے سے روکتے ہیں اور شوگر کی مقدار کو قابو میں رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کڑھی پتے کا باقاعدگی سے استعمال کولیسٹرول کو بھی کنٹرول میں رکھتا ہے جبکہ اس میں شامل اجزاء انسولین کی کارکردگی کو بھی بہتر بناتے میں معاون ہوتے ہیں۔

جڑی بوٹی میں پوشیدہ انتہائی خطرناک بیماریوں کے علاج نے ماہرین طب کو حیران کردیا ہے کیونکہ یہ اپنے اندر دل کی بیماریوں سے لے کر بالوں کے علاج تک کی بے پناہ خوبیاں رکھتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں