0

کپاس کی پیداوار میں کمی، شارٹ فال 32.70لاکھ گانٹھوں تک پہنچ گیا

اسلام آباد:: کپاس کی پیداوار میں کمی سامنے آ گئی، شارٹ فال 32 لاکھ 70 ہزار گانٹھوں تک پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق کپاس کی پیداوار 94 لاکھ 50 ہزار گانٹھوں تک گر گئی، ماضی قریب میں کپاس کی پیداوار میں اس حد تک کمی نہیں آئی، اس سے قبل 2015-16 میں کپاس کی پیداوار 96 لاکھ گانٹھوں تک گری تھی۔

ذرائع کے مطابق سال 2020 کے لئے کپاس کا پیداواری ہدف ایک کروڑ 27 لاکھ گانٹھیں مقرر کیا گیا تھا، 2019ء میں کپاس کی پیداوار ایک کروڑ 7 لاکھ گانٹھیں ریکارڈ کی گئیں تھی۔

گزشتہ سال کے مقابلے میں کپاس کی پیداوار میں ساڑھے بارہ لاکھ گانٹھوں کی کمی ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں