0

کورونا کا زور برقرار، ملک بھر میں 2 ہزار 249 افراد میں وائرس کی تصدیق

اسلام آباد:: کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مجموعی کیسز کی تعداد 2249 ہوگئی جبکہ اب تک ہلاکتوں کی تعداد 26 ہوگئی۔

سندھ میں 743، پنجاب میں 845، خیبرپختونخوا میں 253، گلگت بلتستان میں 184، بلوچستان میں 164، اسلام آباد میں 54، آزاد کشمیر میں 6 افراد کرونا وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ ملک بھر میں 82 افراد صحتیاب ہوگئے۔

پاکستان میں اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں میں سے پنجاب میں سب سے زیادہ 9 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ سندھ میں 8، خیبرپختونخوا 6، گلگت بلتستان 2 اور بلوچستان میں ایک شخص جاں بحق ہوچکا ہے۔ پنجاب کے ضلع لاہور میں 4، راولپنڈی 3 جبکہ رحیم یار خان اور فیصل آباد میں ایک ایک ہلاکت ہوئی ہے۔ سندھ میں تمام ہلاکتیں کراچی میں ہوئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں