کراچی:: پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی کورونا ٹائیگر فورس سے سیاست کی بو آتی ہے۔
کراچی میں سابق کپتان جاوید میاں داد اور معروف گلوکار رحیم شاہ کے ہمراہ پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، دنیا بدل گئی لیکن پاکستان کے سیاست دان نہیں بدلے، ان حالات میں بھی پوائنٹ سکورنگ کی جا رہی ہے۔
سابق کپتان جاوید میاں دار نے کہا ہمیں ان حالات میں ایک قوم بننا پڑے گا۔ اس موقع پر رحیم شاہ نے کورونا کے خاتمے کے لیے دعا بھی کروائی۔

