کوئٹہ:: کوئٹہ کے نواحی علاقے میں مکان کی دیوار گرنے سے 3 بچے جاں بحق ہو گئے۔
وادی ہنہ اوڑک میں گھر کی دیوار گرنے سے تین معصوم بچے ابدی نیند سو گئے، بچوں میں 6 سالہ زبور، 8 سالہ نازیہ اور 12 سالہ صابرہ شامل ہیں جنھیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔
بارشوں کے باعث کچے مکان کی دیواریں خستہ ہونے کے باعث حادثہ پیش آیا۔