0

کوئٹہ کے علاقے مکانگی روڈ پر ہسپتال کے قریب دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 13 زخمی

کوئٹہ:: کوئٹہ کے علاقے مکانگی روڈ پر دھماکے سے دو افراد کے جاں بحق جبکہ 13 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور ایمبیولینسوں کے ذریعے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کا عمل مکمل کیا جہاں انھیں طبی امدادی دی جا رہی ہے۔ زخمیوں میں راہگیر بھی شامل ہیں۔ دھماکا رش والے علاقے میں گاڑی کے قریب ہوا۔

دوسری جانب پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے دھماکے کی اطلاع ملتے ہی حرکت میں آئے اور موقع پر پہنچ کر علاقے کو تمام قسم کی آمدورفت کیلئے سیل کردیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کی شدت اتنی شدید تھی کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی جبکہ دھماکے سے عمارتوں اور دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دھماکا کوئٹہ کے انتہائی حساس علاقہ میں ہوا جس میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اس اس سے پہلے بھی کوئٹہ کے اسی علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کونشانہ بنایا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں