کوئٹہ:: کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پر کیمیکلز کی دکان میں گیس سلنڈر دھماکا، ایک بچے سے سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکے سے قریبی دکانوں کو آگ لگ گئی۔
پولیس کے مطابق ڈبل روڈ پر واقع پلازے میں واقع سپیئر پارٹس اور کیمیکلز کی دکان میں گیس سلنڈر پھٹنےسے زوردار دھماکا ہوا جس کے باعث دکان میں آگ لگ گئی۔
آگ نے 2 قریبی دکانوں کو بھی اپنی لیپٹ میں لے لیا۔ دھماکے سے دکان کا مالک عنایت اللہ اور وہاں کام کرنے والے بچے رحمت اللہ سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر فائر بریگیڈ کو طلب کیا اور زخمیوں کو ایمبیولینسوں کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
Great content! Super high-quality! Keep it up! 🙂