لاہور:: مونس الٰہی نے کہا ہے کہ کسی صورت تحریک انصاف کی حکومت کو ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے، ق لیگ کو کوئی مائنس ون فارمولا قبول نہیں۔
مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی کا کہنا تھا حکومتی کمیٹی نے ہمارے زیادہ تر مطالبات تسلیم کرلیے ہیں، آج ملاقات میں باقی مطالبات بھی مان لیے جائیں گے، موجودہ کمیٹی نے پہلی کمیٹی سے طے پانے والے امور بھی تسلیم کر لیے ہیں۔