0

کروڑوں بچے ایسے ہیں جن کو مکمل خوراک دستیاب نہیں،سب سے پہلے امن کا راستہ اختیار کرنا ہو گا:حماد اظہر

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ڈویژن حماد اظہر نے کہا ہے کہ کروڑوں بچے ایسے ہیں جن کو مکمل خوراک دستیاب نہیں،دہشت گردی نے ملکی معیشت اور خوشحالی کو متاثر کیا، وقت کی اہم ضرورت ہے کہ امن کو عام کیا جاے،سب سے پہلے امن کا راستہ اختیار کرنا ہو گا، اس وقت جو معیشت کی جنگ چل رہی ہے اس کے لئے امن کی ضرورت ہے۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے زیر اہتمام دو روزہ کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ڈویژن حماد اظہر نے کہاکہ اس ملک کی دھرتی پر بچوں، فوجی جوانوں، مرد خواتین کا لہو بہا ہے،اس دہشتگردی کی وجہ سے ہمارے لوگ پیچھے رہے گئے ہیں جس کی وجہ سے ہمارے بچوں کو مناسب خوراک نہیں ملی، ہمیں اپنی غلطی دیکھنی ہے اور اس کو صیحیح کرنا ہے،پاکستان میں کروڑوں بچے سکول جانے سے محروم ہیں، کروڑوں بچے ایسے ہیں جن کو مکمل خوراک دستیاب نہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت جو معیشت کی جنگ چل رہی ہے اس کے کیلئے امن کی ضرورت ہے،امن کا سفر جاری رہا تو کوئی ایسا کام نہیں جو مشکل ہو ،امن کی بنیاد پر پاکستان آگے جاسکتا ہے، اگر امن کا سفر جاری رہا تو کوئی پاکستان کی ترقی کا راستہ نہیں روک سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ قائد نے فرمایا عاجزی سے کام کیا جائے تو ہر مقصد پورا کیا جا سکتا ہے،علامہ اقبالؒ نے جوانوں کو شاہین سے تشبیہ دی، شاہین اپنی جدوجہد خود کرتا ہے، شاہین گھبراتا نہیں اور حالات کا مقابلہ کرتاہے مگر پرواز اونچی رکھتا اور اپنا راستہ خود بناتاہے،شاہین گرم سرد ہواؤں کا مقابلہ کرتا ہے تاہم اپنی منزل کی جانب رواں دواں رہتا ہے، اقبالؒ کا پیغام آج کے نوجوان کی شخصیت کے لیے ناگزیر ہے۔انہوں نے کہاکہ افسوس ہے کہ ماضی میں جوانوں پر کوئی توجہ نہیں دی گئی،جوانوں کیلئے مختلف پروگرام شروع کیے جا رہے ہیں، اس ملک کو خطے کا عظیم ملک بنانا ہے۔

حماداظہرنے کہاکہ دہشت گردی نے ملکی معیشت اور خوشحالی کو متاثر کیا، وقت کی اہم ضرورت ہے کہ امن کو عام کیا جاے، قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبالؒ کے وژن کی پیروی ہی نوجوان کو ترقی و کامیابی سے ہمکنار کر سکتی ہے،میڈیا سمیت ہر جگہ نوجوان آگے ہیں، نوجوان اس پاکستان کو دنیا کا ترقی یافتہ ملک بنائیں گے،نوجوان اس ملک میں امن و استحکام میں کلیدی ادا کرکے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں