0

کرونا وائرس سے مزید 136 ہلاکتیں، مجموعی تعداد 2 ہزار سے بڑھ گئی

بیجنگ:: چین میں کرونا وائرس نے مزید 136 افراد کی جان لے لی، وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 2 ہزار 4 ہو گئی جبکہ 1749 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

چین میں کرونا وائرس بے قابو، ایک روز میں مزید 136 ہلاکتیں، مرنے والوں کی تعداد 2004 ہو گئی۔ 1749 نئے مریضوں کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 74 ہزار 185 تک پہنچ گئی ہے، متاثرہ افراد میں پیرامیڈیکل اسٹاف بھی شامل ہے۔

جاپان میں لنگر انداز بحری جہاز سے 3000 سے زائد مریضوں کو طبی قید سے آزاد کر دیا گیا۔ بحری جہاز میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 542 ہو گئی۔ کرونا سے ہانگ کانگ میں دو شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔ فرانس، جاپان، فلپائن اور تائیوان میں بھی کرونا وائرس سے چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں