0

کرونا سے مزید 108 ہلاکتیں، متاثرہ افراد کی تعداد 75 ہزار سے بڑھ گئی

بیجنگ:: کرونا پر قابو پانا مشکل ہو گیا، چین میں مزید 108 افراد جان سے گئے، مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار ایک سو 12 ہو گئی، وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 75 ہزار سے بڑھ گئی۔
چین میں کرونا وائرس سے مزید 108 ہلاکتیں، دو ہزار ایک سو بارہ افراد مہلک وائرس کا شکار ہو کر چل بسے جبکہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 75 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

بحری جہاز میں کرونا وائرس کا شکار ہونے والے دو جاپانی شہری ہلاک ہو گئے۔ ایران میں بھی کرونا وائرس کا کیس سامنے آ گیا۔ چینی حکام کے مطابق چین میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد میں پیرا میڈیکل اسٹاف بھی شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں