واشنگٹن:: کرونا وائرس نے امریکی صدر کو بھی پریشان کر دیا، ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے معالج نے طبی معائنہ کیا ہے، کرونا کی کوئی علامات نہیں پائی گئی۔
واشنگٹن میں سینٹ کے ری پبلکن ارکان کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کرونا ٹیسٹ کوئی بڑا معاملہ نہیں ہے، وہ یہ ٹیسٹ کرائیں گے لیکن ابھی اس کی کوئی وجہ محسوس نہیں کر رہے۔
امریکی صدر نے کہا وائٹ ہاؤس کے معالج نے طبّی معائنہ کیا ہے، کرونا وائرس کی کوئی علامات نہیں پائی گئی، انہیں کرونا کے ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہے۔

