0

کراچی: 6 منزلہ عمارت میں دراڑ پڑگئی، رہائشیوں کا خالی کرنے سے انکار

کراچی:: کراچی کے علاقے لیاری عثمان آباد میں 6 منزلہ عمارت میں دراڑ پڑگئی، بلڈنگ کے رہائشیوں نے عمارت کو خالی کرنے سے انکار کر دیا۔

کراچی کے علاقے لیاری عثمان آباد میں 6 منزلہ عمارت میں دراڑ پڑنے کے باجود رہائشیوں نے عمارت کو خالی کرنے سے انکار کر دیا۔ عمارت میں 11 گھر موجود ہیں، عمارت کو تاحال خالی نہیں کرایا جاسکا، اہل علاقہ کے مطابق عمارت 6 سال قبل تعمیر ہوئی تھی، سینئر ڈائریکٹر علی مہدی نے کہا ہے کہ عمارت خالی نہ ہوئی تو بڑا نقصان ہوسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں