کراچی:: کراچی کے این آئی سی ایچ میں انکیوبیٹرمیں آگ لگنے سے بچی جاں بحق ہونے کے واقعے کی ابتدائی رپورٹ سامنے آ گئی، رپورٹ کے مطابق حادثے میں کوئی انسانی غلطی ثابت نہیں ہوئی۔
وزیراعلی سندھ کی ہدایت پربننے والی 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ میں انسانی کوتاہی یا غفلت سامنے نہیں آئی۔ انکیوبیٹر میں اچانک شارٹ سرکٹ سے آگ لگی۔
واقعے کی 3 گھنٹے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی دیکھی گئی۔ ذرائع کے مطابق انکیوبیٹر میں آگ لگنے، بچی جھلسنے اور آگ بجھانے کا مجموعی دورانیہ 6 منٹ ہے۔ کراچی کے قومی ادارہ صحت برائے اطفال میں 9 جنوری کی صبح 6 بجکر 22 منٹ پر آئی سی یو میں رکھے انکیوبیٹر میں آگ لگ گئی تھی جس میں نومولود جل کر جاں بحق ہوئی۔