کراچی:: پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن میں پہلی مرتبہ تمام میچز پاکستان میں ہو رہے ہیں، کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں پی ایس ایل میچز کی میزبانی کریں گے۔ آج سہ پہر 3 بجے نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی آمنے سامنے ہوں گے۔
کراچی کنگز عماد وسیم کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ جنہیں بابر اعظم، کیمرون ڈلپورٹ، ایلکس ہیلز، کرس جارڈن، شرجیل خان، اور، محمد عامر کا اعتماد حاصل ہوگا۔
دوسری جانب پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی، کامران اکمل، امام الحق، شعیب ملک، کارلوس بریتھ ویٹ، اور وہاب ریاض کے ساتھ کراچی کا سامنا کریں گے۔