کراچی:: پرانا حاجی کیمپ ٹمبر مارکیٹ میں مخدوش عمارت گر گئی، 6 منزلہ مخدوش عمارت میں 21 فلیٹس تھے، پولیس اور متعلقہ ادارے پہنچ گئے۔
دوسری جانب اینٹی انکروچمنٹ فورس نے تجاوزات کیخلاف سندھ بھر میں گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ویسٹ میں 10 ایکٹر سرکاری زمین واگزار کرالی ۔
ڈائریکٹراینٹی انکروچمنٹ طارق دھاریجو کے مطابق ایم پی آر کالونی چونا گراونڈ میں 16 ایکٹر واگزار کروائی، حیدرآباد، قاسم آباد میں 3 غیر قانونی گھر بھی مسمار کیے، حیدرآباد پکا پیر چھڑی ریشم بازار میں 6 دکانیں اور چاردیواری مسمار کی۔
طارق دھاریجو کا کہنا تھا سکھر بیگاری بند کینال کے اطراف تجاوازت کے خلاف آپریشن کیا گیا، غلام سرور رئیس گوٹھ میں غیر قانونی دیوار اور تعمیرات کو مسمار کیا گیا، قبضہ مافیا نے قبضہ کی گئی زمین پر چار دیواری کروا رکھی تھی۔