کراچی:: رات گئے کراچی کے علاقے نیا ناظم آباد میں سپئر پارٹس کی دکان میں آگ لگ گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے گھر تک بھی پہنچ گئی، فائربریگیڈ کی 2 گاڑیوں نے آگ پر قابو پا لیا۔
کراچی کے علاقے نیا ناظم آباد عبد اللہ گوٹھ میں رات گئے دکان میں آگ لگ گئی جس نے بعد ازاں ملحقہ گھر کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ ابتدائی طور پر فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں روانہ کی گئیں۔
فائربریگیڈ ذرائع کے مطابق آگ اسپئیر پارٹس کی دکان پر لگی جس سے اس میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے آگ پر قابو پا لیا جبکہ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی۔

