0

کراچی میں وزیراعظم جلد پانچ وفاقی منصوبوں کا افتتاح کرینگے: گورنر سندھ

کراچی:: گورنر سندھ کہتے ہیں کراچی میں وزیراعظم جلد پانچ وفاقی منصوبوں کا افتتاح کرینگے تاہم گرین لائن پراجیکٹ مزید تاخیر کا شکار ہو گیا۔ انہوں نے پی ایس ایل کا ذکر بھی کیا۔

کراچی کے گرین لائن منصوبے کی تکمیل میں مزید آٹھ ماہ کا وقت لگے گا، گورنر سندھ نے بتا دیا۔ ڈیف ریچ اسکول آمد پر عمران اسماعیل کہنے لگے کہ کراچی میں پانچ وفاقی منصوبوں کا افتتاح وزیراعظم کرینگے جس کی حتمی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

گورنر سندھ نے پی ایس ایل کا بھی ذکر کیا، بولے کراچی کنگز کا سپورٹر ہوں۔ انہوں نے لاہور قلندرز کیلئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ عمران اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ کیماڑی سانحہ میں زہریلی گیس سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں