کراچی:: کراچی میں موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد مورخہ 01 جنوری بروز بدھ سے سکول دوبارہ کھلیں گے۔ سیکریٹری تعلیم کہتے ہیں کہ چھٹیوں میں اضافے سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں۔
کراچی کے نجی اور سرکاری سکولوں میں محکمہ تعلیم سندھ نے دس روز کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔ سیکریٹری تعلیم احسن منگی کا کہنا ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ نہیں کیا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ شیڈول کے مطابق تعطیلات 31 دسمبر تک ہی رہیں گی۔ یکم جنوری سے تمام سکول معمول کے مطابق کھول دئیے جائینگے۔ انہوں نے تعطیلات میں اضافے سے متعلق افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا۔