0

کراچی میں رات گئے 2 مقامات پر آگ لگ گئی، فائربریگیڈ نے قابو پا لیا

کراچی:: کراچی کے علاقے لانڈھی بھینس کالونی موڑ کے قریب کباڑ کے گودام میں آگ لگ گئی، جٹ لائن میں پرانی فرنیچر مارکیٹ میں لگی آگ بجھا دی گئی۔

رات گئے شہر کے دو مختلف مقامات پر آتشزدگی ہوئی، پہلی آگ لانڈھی کے علاقے بھینس کالونی موڑ کے قریب کباڑ کے گودام میں لگی جس پر فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں کی مدد سے قابو پا لیا گیا۔

دوسری آگ جٹ لائن پرانی فرنیچر مارکیٹ میں لگی جس پر ڈیرھ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پایا گیا ،فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں