کراچی:: ایک طرف پاکستان کرکٹ کو ماڈل بنانے کی باتیں کی جا رہی ہیں تو دوسری جانب تباہ حال میدان حکمرانوں کے وعدوُں اور دعووُں کی نفی کررہے ہیں۔ کراچی کی بیشتر کھیل کے میدان بارشوں کے بعد تباہی کا منظر پیش کرتے نظر آتے ہیں۔
کرکٹ سے محبت کرنے والوں کا شہر کلب کرکٹ سے محروم ہوا تو تاریخی میدان کچرے کے ڈھیروں میں تبدیل ہو گئے۔ پی سی بی کے گراس روٹ سے کر کٹ کو فروغ دینے کے دعوے کراچی کے میدان بربادی کی داستان سنانے لگے۔
ایف بی ایریا کا سنگم گراوُنڈ بارشوں کے بعد دلدل بن گیا، کچرا کنڈی اور بارش کے جمع ہونے والے پانی نے میدان کی شکل ہی بدل دی، پیچ اور آوٹ فیلڈ مکمل تباہ ہو گئی گراوُنڈ میں گڑھے پڑ گئے، فلڈ لائٹ ٹاور خستہ حال اور ناقابل استعمال ہوگئے۔
اس میدان پر ماضی میں سابق کپتان راشد لطیف، معین خان، سرفراز احمد اور اسد شفیق سمیت متعدد کھلاڑی اپنے کھیل کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

