کراچی:: کراچی کے علاقے ملیرمیں الیکٹرانکس کی دکانوں میں آگ بھڑک اٹھی جس سے لاکھوں کا سامان جل گیا، فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا۔
کراچی کی ملیر ٹینکی کے قریب دکان میں آگ لگ گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے دیگر دکانوں تک پھیل گئی، آتشزدگی کے سبب کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی۔