کراچی:: کراچی کے علاقے فشری میں لانچوں میں آگ لگ گئی، کروڑوں روپے کی زیر تعمیر لانچیں جل گئیں، فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا۔
رات گئے کراچی کے فشریز، فش ہاربر روڈ برتھ نمبر 5 پر دھابے میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے برابر میں کھڑی لانچوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، واقعے میں 8 زیر تعمیر لانچیں جل کر خاکستر ہو گئیں۔
کے پی ٹی، نیوی اور کے ایم سی کے 12 فائر ٹینڈرز نے 5 گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ مقامی افراد کا کہنا تھا کہ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں تاخیر سے پہنچیں، اسلئے نقصان زیادہ ہوا۔
فائر بریگیڈ عملے نے آگ بجھانے کے لئے سمندری پانی اور فوم کی مدد بھی حاصل کی۔